ahar raza mir aik or web series mein

بچوں کے ناولوں کے اہم کردارانسپکٹر جمشیدپر فلم کی تیاری۔۔

اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔احمد رضا میر پاکستان کے نامور نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز ’انسپیکٹر جمشید‘ پر بننے فلم سے اسکرین پر جلوہ گو ہوں گے۔ احد آخری مرتبہ نیٹ فلکس پر غیر ملکی فلم۔۔ریزیڈنٹ ایول۔۔سے ہالی وڈ میں ڈیبیو  کرتے نظر آئے تھے۔انسپکٹر جمشید‘ سیریز پر مبنی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا، انوشے عباسی بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم ہدایتکاری کے فرائض فہد نور سرانجام دیں گے جبکہ اسے کریٹرز ون نے پروڈیوس کیا ہے۔یاد رہے کہ احد رضا میر اور ان کی اہلیہ سجل علی کی علیحدگی کی خبریں پچھلے کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم اب تک ان کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔علیحدگی کی خبروں کے بعد سے اداکار احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں