baccha aghwa karne wali stage adakara shohar samet giraftar

بچہ اغوا کرنے والی اسٹیج اداکارہ شوہر سمیت گرفتار۔۔

ملتان میں پولیس نے سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرلیا جبکہ اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق دو روز قبل  ڈیڑھ سالہ بچے کو نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا جب تفتیش کی تو سراغ آئمہ خان کے گھر پہنچا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ سٹیج اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی شادی کو چار برس ہو گئے لیکن اولاد نہ ہونے  پر شوہر نے انتہائی اقدام اٹھایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق  اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیج اداکارہ بے اولاد ہیں تاہم ملزمان نے 5 لاکھ روپے کی رقم کے حصول کیلیے اغوا کی واردات کی تاہم اسی طرح کی وارادت اوکاڑہ میں بھی ہوچکی ہے۔ اسی لیے تفتیش کا دائرہ کا مزید وسیع کر دیا ہے۔بچے کی بازیابی پر والدین نے پولیس حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں