بچہ اغوا کیس میں سرائیکی سٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔بچے کے اغوا میں ملوث سٹیج اداکارہ آئمہ خان ، ان کے شوہر اور دیور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزمان کو عدالتی وقت ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزمہ اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جب کہ ان کے شوہر اور دیور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان پولیس نے اداکارہ کے گھر سے مغوی بچے کو بازیاب کرایا تھا۔

Facebook Comments