babar azam ki muqadma karne wali se sulah hogyi

بابراعظم کی مقدمہ کرنے والی سے صلح ہوگئی۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کیخلاف مقدمات درج کرانے والی خاتون کے بیان اور پولیس رپورٹ کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کو چیلنج کیا ہے۔سماعت کے دوران بابر اعظم کے وکیل نے بتایا کہ سیشن کورٹ نے حامیزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پر قومی ٹیم کے کپتان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا، وکیل نے نشاندہی کی کہ خاتون کیساتھ صلح ہوگئی ہے۔۔عدالت نے سوال کیا کہ صلح کے بارے میں لڑکی کے بیان کی نقل کہاں ہے ، وہ درخواست کا حصہ نہیں ہے؟ اس کے بغیر بات کی کوئی اہمیت ہے؟وکیل نے بتایا کہ تمام ریکارڈ پولیس کے پاس ہے، عدالت نے خاتون کے بیان کی نقول 29 جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں