babar azam ki darkhuastein samaat ke liye muqarrar

بابراعظم کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو بابر اعظم کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔قومی کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے 2 مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ سے حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات لیے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں