معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام کے دوران بابر اعظم کو ‘اسٹار’ ماننے سے انکار کردیا اور کپتان کو انا پرست قرار دیا۔آفتاب اقبال نے کہا کہ ‘بابر اب میرے لیے سٹار نہیں ہے، اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز چھوڑے یا سکور نہیں کررہا بلکہ اس لیے کہ اب وہ مغرور ہوگیا ہے، اس میں انا آگئی ہے، وہ کھلاڑیوں سے اختلافات رکھنے لگا ہے’۔ٹی وی اینکر نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے بابر کے لیے کہا ‘تم اپنے آپ کو بھول رہے ہو کہ کہاں سے شروع کیا اور اللہ نے تمہیں کیسے یہ مقام عطا کیا، تمہیں چاہیے تھا کہ اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے، یہ افسوس اور شرم کی بات ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘بابر کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے، اسے چاہیے کہ حارث سہیل کو لائے، فہیم اشرف اور عماد وسیم کو لے کر آئے، آپ منت ترلہ کرکے شعیب ملک کو ٹیم میں لائیں’۔دوسری طرف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے اپنے شو کے دوران جب بابر اعظم کو سٹار ماننے سے انکار کیا گیا تو سوشل میڈیا پر جیسے بھونچال آ گیا۔بابر اعظم کے چاہنے والے میدان میں کودے اور سب کو یاد دلایا کہ بابر اعظم کون ہیں اور سٹار کیسے بنے۔ حالانکہ یہ ایک انفرادی رائے کا اظہار تھا تاہم بابر اعظم کے فین کافی سیخ پا نظر آئے جن کا ماننا تھا کہ ایک ایسے کپتان پر، جن کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے چند ہی دن قبل بے جا تنقید نہیں ہونی چاہیے تھی۔
![babar azam ana parast hai maghroor hogya | Aftab Iqbal](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/Aftab-Iqbal.jpg)
بابراعظم اناپرست ہے، مغرور ہوگیا، آفتاب اقبال۔۔
Facebook Comments