ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

بعض صحافیوں پر غیرملکی فنڈنگ کےالزامات پر تشویش۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بعض صحافیوں پر غیر ملکی فنڈنگ ​​حاصل کرنے اور پاکستان کیخلاف سازش کرنے کے الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔  پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس ثبوت ہیں کہ کسی صحافی نے غیر ملکی طاقتوں سے پیسے لیکر عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش کی ہے تو وہ ایسے صحافیوں کے ناموں سے پی ایف یو جے کی قیادت کو آگاہ کرے‘ پی ایف یو جے خود ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ لیکن اگر عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے صحافیوں پر الزامات لگائے ہیں تو انہیں ان کو واپس لینا چاہئے اور صحافی برادری سے معافی بھی مانگنی چاہئے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو ترک کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلہ قابل تعریف ہے، پی ایف یو جے نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اسٹیک ہولڈرز سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایک 2016 کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت شروع کرنے کے اعلان کو بھی سراہا تاکہ آن لائن اظہار کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پیکا بلکہ میڈیا اور آزادی اظہار سے متعلق تمام قوانین کا بھی ایک جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے، بشمول نیوز پیپرز ایمپلائیز ایکٹ 1973 اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) آرڈیننس، 2002۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت کو فوری طور پر نیوز پیپرز ایمپلائیز کے نفاذ کے ٹریبونل جج کی تقرری کا اعلان کرنا چاہیے۔ گزشتہ تین سالوں سے آئی ٹی این ای جج کی تقرری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اخبارات کے ملازمین عدالت کے ذریعے اپنی شکایات کا ازالہ نہیں کر سکتے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں