اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جہاں متعدد پاکستانی اداکارائیں ڈراموں میں رومانوی مناظر شوٹ نہیں کرواتیں، وہ مرد اداکار کو چھونے تک نہیں دیتیں، وہیں متعدد اداکارائیں ہر طرح کے جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی ہیں۔حال ہی میں لائبہ خان اور علی انصاری نے ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے ڈراموں میں رومانوی مناظر شوٹ کروانے کے سوال پر کھل کر بات کی۔دونوں نے اعتراف کیا کہ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے قبل دونوں ساتھی اداکاروں کو ایک دوسرے بات کرکے ایک دوسرے کے تحفظات ختم کرنے چاہیے۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں خواتین کے پاس اتنا اختیار ہے کہ وہ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے منع کردیں اور انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا۔ان کے مطابق بہت ساری اداکاراؤں نے اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے، وہ رومانوی مناظر شوٹ نہیں کرواتیں، وہ ساتھی مرد اداکار کو چھوںے کی اجازت تک نہیں دیتیں۔ساتھ ہی لائبہ خان نے کہا کہ لیکن بہت ساری اداکارائیں ہیں جنہیں نہ چاہتے ہوئے بھی یا کسی دوسری مجبوری کی وجہ سے بھی رومانوی مناظر کرنے پڑتے ہیں اور کچھ خوشی سے بھی شوٹ کرواتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے متعلق اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔