اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ایک مرد کو خوش گفتار، خوش لباس اور عورت کو عزت دینے والا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 12 سال دوائیوں کے سہارے گزارے، صبح اور رات کو 11 ،11 گولیاں لیتی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کرپاؤں گی لیکن ہمیں ہمت کرنی پڑتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ ایک مرد میں 3 خوبیاں ہونی چاہیں، وہ اچھی طرح بات کرنے والا ہو، عزت کرنے والا ہو اور خوش لباس ہو۔انٹرویو کے دوران مایا علی نے کہا کہ مجھے وقت ، حالات اور لوگوں نے بہت کچھ سکھایا ہے، میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ کام کے لیے الگ الگ اقسام کے کردار ملنے لگے ہیں۔ مستقبل میں ہدایت کاری بھی کرنا چاہوں گی، مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی کسی نا کسی وجہ سے دوسرے انسان کے پیچھے ہے، ایک کڑوا سچ یہ ہے کہ لوگ چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں، کل اگر مجھے کام نہ ملے تو کسی کو پتہ بھی نہ چلے کہ کسی پارٹی میں آئی بھی کہ نہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے۔ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں کسی نے نہیں پہنچایا، میں خود یہاں تک آئی ہوں۔
