عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پریزینٹر زینب عباس، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ پاکستانی کرکٹر سے متعلق حقائق لکھنے پر ان کے والدین کا فون آگیا تھا۔زینب عباس نے کہا ‘مجھے بولا گیا برائے مہربانی اس کے بارے میں ایسا نہ لکھیں لیکن میں نے جو لکھا تھا وہ سچ تھا اور وہ اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو پر بھی لکھا ہوا تھا’۔دوسری جانب اسی انٹرویو میں، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض کھلاڑی صحافیوں کو تحائف پیش کرتے ہیں اور اس کے بدلے ان سے فیورز مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا ‘میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ بعض کھلاڑی بعض صحافیوں کو بہت سارے تحائف دیتے رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ان کے حق میں بات کریں، یہ ایک عام رواج ہے، اگر تحائف نہیں تو ٹکٹس بھی دیے جاتے ہیں’۔زینب نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے لیے ‘ٹرینڈز’ ان کے منیجرز چلاتے ہیں جب کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہوتا۔
بعض کرکٹرزصحافیوں تحفے دیتے ہیں، پریزینٹر زینب عباس۔۔
Facebook Comments