وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی لاہورکا17 سالہ دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ روز بی بلاک کے متاثرین کومتبادل پلاٹس الاٹ کردیئے۔وزیراعلیٰ آفس میں بی بلاک کے 84 متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین کو پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر دئیے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے مرحلے میں صحافی کالونی میں دیگر متاثرین کو پلاٹس دئیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ بی بلاک کے ایسے متاثرین جن کے پلاٹس کلئیر ہیں وہ فوری طور پر اپنے گھر بنا سکتے ہیں۔ قبضہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں،صحافی کالونی میں پولیس چوکی بھی بنائی جائے گی۔انہوں نےمزید کہا کہ ایف بلاک کے پلاٹس کے Possession بھی دے چکے ہیں۔ صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کو نہ صرف 700کنال اراضی دی بالکل اس پر اب ترقیاتی کام بھی شروع کر رہے ہیں، اس کے لئے روڈا اور ایل ڈی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔فیز 2 میں تمام صحافیوں کو 5۔5 مرلے کے پلاٹس دیئے جائیں گے۔پریس کلب کی ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار و معذور صحافیوں کو بھی پلاٹس دیں گے۔وزیر اعلی نے ڈی جی پی آر کے افسروں اور ملازمین کے لئے 150 فیصد خصوصی الاؤنس اور پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ملازمین کیلئے دو ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔اعظم چوہدری صدر لاہور پریس کلب نے کہا کہ ایف بلاک،بی بلاک،فیز ٹو، سالانہ گرانٹ کی بحالی اور ممبران کی انشورنس کا پریمیم بھی ہر سال پنجاب حکومت کی طرف سے ادا کرنے کی منظوری پر وزیراعلی کے مشکور ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان،سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری،ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈی جی پی آرروبینہ زاہد اوردیگر تقریب میں شریک تھے جبکہ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم، شہباز میاں،بی بلاک متاثرین سمیت سینئر صحافیوں خاور نعیم ہاشمی، خالدہ یوسف اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
بی بلاک کے متاثرین کو متبادل پلاٹس الاٹ۔۔
Facebook Comments