لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے سوشل میڈیا پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمہ بخاری کے خلاف جاری مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ خواتین کی کردار کشی کسی بھی پلیٹ فارم پر قابل قبول نہیں اور ہم اس حق میں ہیں کہ کسی بھی شخص بارے حقائق پر مبنی خبر دینا ہر صحافی اور سوشل میڈیا کے لوگوں کی ذمے داری ہے تاکہ عوام کو باخبر رکھا جا سکے لیکن بے سر و پا اور اور بد نیتی سے کہی گئی باتیں،تجزئے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چلانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف مہم کی مذمت کرتی ہے۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ عظمی بخاری نے اس مہم کے خلاف جن اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے وہاں سے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے انصاف ملے گا اور سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف بھی چلائی جانے والی اخلاق سے گری مہم کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔