دنیانیوز گوجرانوالہ سے اکتیس دسمبر کو اکتالیس افراد کو فارغ کیاگیا، پپو نے بتایا تھا کہ انتظامیہ نے دنیا نیوز گوجرانوالہ بند کردیا، لاہور ہیڈآفس سے انتظامیہ کے دو نمائندے گوجرانوالہ گئے، اور سارے معاملات اپنے انجام کو پہنچائے تمام اسٹاف کو فارغ کیا، جس میں عزیزی کے بھائی ڈاکٹر جاوید اکرم بھی شامل تھے جو بیوروچیف دنیانیوزچینل گوجرانوالہ اور دنیانیوز اخبار گوجرانوالہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔۔ اب پپو نے انکشاف کیا ہے کہ عزیزی کے بھائی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر جاوید اکرم کو پھر سے بیوروچیف گوجرانوالہ رکھ لیا گیا ہے۔۔ جب کہ باقی برطرف کئے جانے والوں کو کوئی عزیز و اقارب بااثر نہیں اس لئے وہ بحالی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔۔
Facebook Comments