محراب پور کے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کیس کے مرکزی ملزم مشتاق سہتو گرفتار ۔ملزم کی گرفتاری خیرپور کے صحرائی علاقے سے کی گئی ہے ملزم ڈھائی سال سے مفرور تھا ایس ایس پی کی پریس کانفرنس ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نواب شاہ امیر سعود مگسی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محراب پور کے سینئر صحافی عزیز میمن قتل کیس کے مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو خیر پور کے صحرائی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے ان کی گرفتاری میں چار اونٹوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے امیر سعود مگسی کے مطابق ملزم انتہائی چلاک ہے جس کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے انچارچ مبین پڑھیاڑ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی تھی ملزم ڈھائی سال سے روپوش تھا صحافی عزیز میمن کے قتل پر ملک بھر بھونچال آگیا تھا جس پر سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں ایس ایس پی تنویر حسین تنیو ایس ایس اسپیشل برانچ منصور مغل انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکار شامل تھے جبکہ اس قتل کیس کے چھ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں سندھ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری پر دس لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا ہوا تھا عزیز میمن نے اپنے قتل سے چند دن پہلے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے علاقے کے بااثر افراد سنگین نتائج کی دہمکیاں دے رہے ہیں مقتول صحافی عزیز میمن کے ورثاء نے عزیز میمن کے قتل کیس میں محراب پور کے ایم این اے ابرار شاہ کا نام بھی شامل تفتیش کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی ہے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقدمہ مدعی عزیز میمن کے بھائی حفیظ میمن نے کہا کہ میں اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری سے مطمئن ہوں مگر اصل محرکات سامنے آنے چائیے کہ میرے بھائی کو کیوں اور کن بااثر افراد کے کہنے پر قتل کیا گیا مشتاق سہتو محض ایک مہرہ ہے جو بااثر شخصیات کا آدمی ہے جب تک اصل حقائق سامنے نہیں آئیں گے ملزمان کی گرفتاری بےسود ہے دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے عزیز میمن کے قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز میمن کے قتل کے پوشیدہ محرکات سامنے لانا کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں عزیز میمن قتل کیس کے مرکزی ماسٹر مائنڈ مشتاق ستہو کی گرفتاری پرنواب شاہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔واضع رہے کہ عزیز میمن جنوری 2020 میں اپنے چینل پر ایک اسٹوری بریک کی تھی کہ محراب پور میں بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کا استقبال کرنے والی خواتین پیسے دے کر لانا کا انکشاف کیا تھا اور ٹرین روانہ ہونے کے بعد ان خواتین کو پیسے بھی نہیں ملے تھے جس کے بعد سے عزیز میمن کو سنگین نتائج کی دہمکیاں مل رہی تھی
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)