محراب پور کے شہید صحافی عزیزمیمن قتل کیس کے فریادی انجینئر حفیظ الرحمان میمن نے صحافیوں کو بتایاکہ کیس کے اہم شواہد کو شامل ہی نہیں کیاگیا ہے۔۔شہید صحافی نے وڈیو بیان میں جن شخصیات سے خطرہ کا اظہارکیاتھا وہ چالان کا حصہ ہی نہیں ہیں۔۔کیس کے فریادی انجینئر حفیظ میمن نے پولیس تفتیش پر خدشات کا اظہار کردیا۔حفیظ میمن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ذوالفقار سہتو نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ ایک فیکٹری مالک کے کہنے پر قتل کیا وہ بھی چالان کا حصہ نہیں۔ کیس کے مرکزی ملزمان مشتاق سہتو اور افشاد سہتو اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ حفیظ میمن نے کہا کہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔۔حفیظ میمن کے مطابق کیس کے اہم شواہد چالان کا حصہ نہ بنانے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی اور سندھ حکومت دلچسپی لیکر ہائی پروفائل صحافی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔
