markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

عزیزمیمن قتل کیس، جوائنٹ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی سفارش۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے سندھ میں صحافی کے قتل کی تفتیش میں تاخیر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین میاں جاوید لطیف کی صدارت میں ہوا ،جس میں مقتول صحافی عزیز میمن کے ورثا ،پولیس حکام اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،پولیس حکام نے اجلاس کو ملزموں کی گرفتاری اور تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔قائمہ کمیٹی نے کہا کہ واردات کو اتنا وقت گذر گیا لیکن پولیس ابھی تک واقعہ میں ملوث ملزموں تک نہ پہنچ سکی ،جس پرسٹینڈنگ کمیٹی نے وفاق ،پنجاب اور خیبر پختونخوا پر مشتمل جوائنٹ کمیٹی بنانے کی سفارش کی جو سندھ پولیس کےساتھ مل کر تحقیقات کرے گی، قائمہ کمیٹی کو اسلام آبادپولیس نے صحافیوں پر ہونے والے حملوں پر ہونیوالی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سےجیو فیسنگ ،فنگر پرنٹس اور کیمروں سے حاصل ہو نیوالی ویڈیوز سے متعلق بھی آگاہ کیا ، اجلاس نے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں سیکریڑی داخلہ ، چیئرمین نادرا اورآئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کر لیا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں