azhar abbas sadar hafiz tariq mamood secretary muntakhib

ایمنڈ کاالیکشن، اظہرعباس صدر،حافظ طارق محمو د سیکرٹری منتخب۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ ) کے سالانہ اجلاس میں آئندہ دو سال کیلئے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرلیا گیا۔جیو نیوز کے اظہر عباس صدر، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینیئر نائب صدر،  اے آر وائی کے عماد یوسف نائب صدر اور نیوز ون کے حافظ طارق محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ نیونیوز کے محمد عثمان اور ٹوئنٹی فور نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز اب تک نیوز کے شہاب محمود فنانس سیکرٹری منتخب کرلیے گئے۔ایمنڈ ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈان نیوز کے زاہد مظہر، سماء نیوز کے فرحان ملک، آج نیوز کے راشد محمود، ہم نیوز کے محمد مالک، دنیا نیوز کے حبیب اکرم، پبلک نیوز کے فواد خورشید، وش ٹی وی کے اویس بلوچ، خیبر ٹی وی کے مبارک علی اور ڈیجیٹل میڈیا کے نوشاد علی کو منتخب کیا گیا۔ایمنڈ کے اجلاس میں ملک میں میڈیا کی عمومی صورتحال صحافیوں کو درپیش مسائل اور دیگر چینلجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیوز چینلز کیلئے ضابطہ اخلاق کو مزید مؤثر بنانے صحافیوں کی تربیت اور ایڈیٹرز کے کردار کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں