جیونیوز کے ایم ڈی اظہر عباس کے استعفے سے متعلق کارکنان بے چینی سے منتظر ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے اور حامد میر نے کارکنوں کو یقین دلایا تھا کہ اگر دس اگست تک ان کی تنخواہیں اور واجبات کلیئر نہ کئے گئے تو وہ استعفا دے دیں گے۔۔ حامد میر نے تو اپنا استعفا دے کر وعدہ پورا کردیا، لیکن کارکنان کو انتظار ہے کہ دس اگست گزر چکی لیکن اظہر عباس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ حامد میر کو بھی اپریل سے تنخواہ نہیں ملی تھی، لیکن چونکہ وہ صحافت کا اتنا بڑا نام بن چکے ہیں کہ وہ اپنی تنخواہ کے لئے کس فورم پر آواز اٹھاتے؟؟ پپو کے مطابق جیونیوز کے تمام بیوروز اور ہیڈآفس میں کارکنوں میں ایک طرف تنخواہیں وقت پر نہ ملنے پر بددلی پھیل ہوئی ہے وہیں دوسری جانب ان کے سروں پر فائرنگ کی تلوار بھی لٹکی ہوئی ہے، ہرہفتے بڑی تعداد میں لوگوں کو فارغ کیا جارہا ہے۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ حامد میر نے سترہ سال جنگ اور جیو گروپ کو دیئے لیکن اب جب کہ وہ ادارہ چھوڑ چکے ہیں تو انہیں سوائے تنخواہ کے کچھ نہیں ملنے والا، کیونکہ اس ادارے میں پراویڈنٹ فنڈ وغیرہ کا کوئی چکر نہیں، کچھ عرصے پہلے لاہور کے بیوروچیف خاورنعیم ہاشمی نے بھی جنگ اور جیوگروپ سے پینتالیس سالہ رفاقت کو خیرباد کہہ کر جب بول جوائن کیا تھا توانہیں بھی ایک پھوٹی کوڑی نہیں دی گئی تھی۔۔۔پپو نے اسے میڈیا ورکرز کے لئے ایک المیہ ہی قرار دیا۔۔
اظہرعباس کب استعفا دے رہے ہیں؟؟
Facebook Comments