markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

عزیزمیمن قتل کیس،پی پی کے مقامی رہنما عدالت طلب۔۔

عزیز میمن قتل کیس؛ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء  عدالت طلب، مقتول صحافی کے بھائی نے عدالت میں ابرار شاہ اور شاہد اکرام کو ملزم کے طور پر شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز سندھ کی ماڈل کورٹ نے مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) سید ابرار شاہ اور سابق یونین کونسل ناظم شاہد اکرام ملک کو کو طلب کر لیا ۔ صحافی عزیز میمن کو 16 فروری 2020 کو قتل کر دیا گیا تھا اور ان کی گلے میں تار بندھی لاش نوشہرو فیروز میں نہر سے برآمد ہوئی تھی۔ حفیظ میمن کیس کے شکایت کنندہ اور مقتول صحافی میمن کے بھائی نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے ابرار شاہ اور سابق ناظم شاہد اکرام ملک کو اسی عدالت کی کارروائی کے تحت اپنے بھائی کے قتل کیس میں ملزم کے طور پر شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔ حفیظ میمن کا موقف تھا کہ ان کے بھائی کو ان کے صحافتی کام کی وجہ سے قتل کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔حفیظ میمن نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ میرے بھائی عزیز نے بھی اپنی زندگی میں ایسے خدشات کا اظہار اپنی ویڈیو کے ذریعے کیا تھا اور اپنی حفاظت کے لیے حکام سے بھی رابطہ کیا تھا۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں کو عدالت میں پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس کیس کو کراچی پولیس کے اس وقت کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) غلام نبی میمن کی سربراہی میں خصوصی طور پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے حل کیا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ اے آئی جی میمن نے 29 مئی 2020 کو صحافی عزیز میمن کے قتل کے الزام میں نذیر سہتو، فرحان سہتو اور نذیراں سہتو کی گرفتاری کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتائے۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں