محراب پور کے شہید صحافی عزیز میمن قتل کیس کی ماڈل کورٹ میں سماعت ہوئی ۔معزز عدالت نے پی پی کے ایم این اے ابرار علی شاہ اور سابق یو سی ناظم بہلانی شاہد اکرام ملک کو طلب کیا تھا جس پر ایم این اے سید ابرار علی شاہ، شاہد اکرام ملک نے پیش ہوکر اپنا جواب داخل کروایا جس میں ان کا کہنا ہے کہ نا تو مقدمے میں ہمارا نام شامل ہے اور نا ہی جے آئی ٹی نے ہمیں کیس میں کسی بھی حوالے سے نامزد کیا ہے ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ایم این اے ابرار علی شاہ شاہد ملک کا داخل کروائے گئےجواب کا متن جس کے بعد سماعت کو 4 جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔

Facebook Comments