taqatwar vazir ne video dekhi hia | Azaz Syed ka dawa

اعزاز سید کو ریٹائرڈ افسر کی دھمکی۔۔۔

ریٹائرڈ فوجی افسران اور دیگر شرکاء نے پیر کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت نعرے لگائے جب صحافی مطیع اللہ جان نے ایک سوال کیا۔پاک فوج  کے سابق افسران کے ایک گروپ نے ایک پریس کانفرنس میں موجودہ حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔تاہم، صورتحال اس وقت بگڑی  جب کچھ شرکاء نے مطیع اللہ کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی، سوال و جواب کا سیشن نہ ہو سکا۔شرکاء نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطیع اللہ پر نیوز کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا اور انہیں جائے وقوعہ سے جانے کو کہا۔اس موقع پر اعزاز سید نے ایک سابق فوجی افسر سے سوالات کرنا چاہے تو انہوں نے غصے سے کہا کہ۔۔ جنازے کی تیاری کرو۔۔وہ مسلسل اعزاز سید کو نظرانداز کرتے رہے لیکن اعزاز سید ان کے پیچھے پیچھے چلتے رہے اور اپنے سوالات دہراتے رہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں