azaz syed ki gaari se tracking device baramad

اعزاز سید کی گاڑی سے ٹریکنگ ڈیوائس برآمد۔۔

سینئرصحافی اعزاز سید کی گاڑی سے ٹریکنگ ڈیوائس برآمد ہوگئی۔۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی ریکی کی جارہی تھی۔۔ اعزاز سید کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ اکتوبر کو ایف ایٹ اسلام آباد میں رات کو کہیں جارہے تھے کہ انہیں پولیس اہلکاروں نے روکا اور انہیں بتایا کہ آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پرانی ہے، نئی نمبر پلیٹ کیلئے اپلائی کریں اور وہ لگائیں۔ جس پر انہوں نے اپنے صحافی دوست آصف بشیر چودھری سے درخواست کی کہ اس حوالے سے ان کی مدد کریں ، آصف بشیر چودھری نے تین سے چار دن میں نئی نمبر پلیٹ لا کر انہیں دے دی۔۔ تاہم اپنی مصروفیات کی وجہ سے اعزاز سید نمبر پلیٹ گاڑی میں نہ لگوا سکے، لیکن چند روز پہلے ان کی گاڑی میں کچھ کام نکلا تو انہوں نے ساتھ ہی نمبر پلیٹ بھی بدلوالی، ورکشاپ پر جب وہ گاڑی کے کام کا معاوضہ اداکرکے نکلے تو پیچھے سے کال آگئی کہ سر اپنا آلہ تو لے جائیں، اعزاز سید واپس آئے اور وہ آلہ لے لیا۔ جسے بعد میں انہوں نے اپنےا یک دوست جو خفیہ ادارے میں کام کرچکے تھے انہیں دکھایا تو پتہ چلا کہ یہ ٹریکنگ ڈیوائس ہے۔جس میں باقاعدہ ایک موبائل سم بھی لگی ہوئی تھی اور یہ ڈیوائس ان کی گاڑی کی پچھلی نمبر پلیٹ کے اندر چھپائی گئی تھی۔۔اعزاز سید کے مطابق دوہزار دس میں بھی ان سے کچھ خفیہ والے ملاقات کے لئے دفتر آئے تھے، اور اگلے روز ہی ان کا واٹیس ایپ ہیک ہوگیا تھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں