وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعظم چوہدری پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ملازم نہیں ہیں۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری پی ٹی وی کے ملازم نہیں ہیں، وہ صرف وہاں تجزیہ کاروں کے پول کا حصہ ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ میں نے ہی خود اعظم چوہدری کو گورنر ہاؤس میں سوال کرنے کی اجازت دی تھی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر اعظم چوہدری کے خیالات سے مسئلہ ہوتا تو انہیں پریس کانفرنس میں ہی نہ بلاتے۔ اعظم چوہدری قابل احترام ہیں مگر جھوٹ پھیلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے ایسا 4 سالہ دور بھی گزرا ہے، جب وزیراطلاعات صحافیوں کو تھپڑ مارتے تھے۔
Facebook Comments