جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی‘ سردار انجینئر نسیم مسعود ‘ حاجی حضرت اللہ اچکزئی ‘ مولانا ندا محمد حقانی ‘ قاری نعیم اللہ جلالی و دیگر نےکہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہےروز مرہ خوردنی اشیاء کی قلت کے اشارے خطرے کی گھنٹی ہیں آزاد صحافت پر ہم یقین رکھتے ہیں صحافیوں سے ناانصافی کی شکایات دور کرنے کے لئے جلد کمیٹی تشکیل دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی کو جنوبی پنجاب کا سات روزہ کامیاب دورے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر اگر وفاقی سیکرٹریوں نے مسلسل بلوچستان کا دورہ جاری رکھا اور وفاقی محکموں میں بلوچستان کے عوام کی تعیناتی ہوئی اور مسلسل احکامات بھی جاری کرتے رہے ۔ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرتے رہے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے
