آزادئ صحافت اور آزادی اظہاررائے کے علمبردار ہونے کےدعوے دار چیمپئن جیو گروپ کا ورکرز حقوق کیمپ پر حملہ۔۔اسلام آباد میں جیوکے گارڈز اور انتظامیہ نے متاثرین جنگ کیمپ اکھاڑ دیا۔۔پوسٹرز بینرز پھاڑ دیئے ۔۔گزشتہ آٹھ روز سے یو پی جے اور پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے زیر اہتمام جنگ متاثرین کا احتجاجی کیمپ جاری تھا۔جمعرات کی شام سوا چھ بجے جیونیوزکے گارڈزاور جیوانتظامیہ کے ذمہ داران نے کارکن صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے پرامن احتجاجی کیمپ پر حملہ کر دیا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ۔۔ اسسٹنٹ منیجر اور ایڈمن منیجر نے آٹھ سے دس نامعلوم افراد کیساتھ مل کر متاثرین جنگ کا کیمپ اکھاڑ دیا،پوسٹر اور بینرز اکھاڑ کر جیو بلڈنگ لے جانے کی کوشش کی۔۔ مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اوراحتجاج کو سبوتاژ کر دیا ۔ چیئرمین یونین آف پنجابی جرنلٹس کا کہنا ہے کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔غیر قانونی، غیر آئینی اقدام کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست دے دی ہے،حق داروں کو اجرت دینے کی بجائے جیوگروپ فرعونیت پر اتر آئے گا اس کا اندازہ نہیں تھا،چیئرمین یوپی جے نے کہا کہ ۔۔آزادی صحافت کے نعرے لگانے والوں کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے،میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں،میر شکیل کروڑوں روپے کے اشتہارات ڈمی اخبارات پر لے رہا ہے مگر محنت کشوں کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہا ہے،چیئرمین یوپی جے نے مطالبہ کیا کہ ۔۔حکومت خاموش تماشائی بننے کی بجائے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کروائے۔