azadi sahafat deni hogi

آزادی صحافت دینا ہوگی، شاہدخاقان عباسی۔۔

مسلم لیگ (ن) کےرہنماشاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہےکہ ہم سب آگاہ ہیں، ٹی وی چینلز اور اخباروں کے ساتھ آج کیا ہو رہا ہے، میڈیا کو دبانے کیلئے نیب کا سہارا لینا پڑتا ہے، آزادی صحافت اکیسویں صدی میں دب نہیں سکتی،اپوزیشن کو روزانہ سات آٹھ بار ٹی وی پر آنے کا موقع ملتا ہے۔ ہر روز وفاقی وزراء کو بھی بلا خوف و خطر ہو کر جھوٹ بولنے کا موقع ملتا ہے،آزادی صحافت ہمیں دینی ہوگی، میڈیا کو بھی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، میڈیا پر ایسی باتیں بھی چلتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، بے لگام سیاست دنیا میں کہیں نہیں ہوتی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں