azadi saahafat par aik or war peca act mistrad karte hen

آ زادی صحافت پر ایک اور وار، پیکا ترمیمی ایکٹ مسترد کرتے ہیں،لاہور پریس کلب۔۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 منظور ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کے لئے فریقین سے حکومت نے زوم میٹنگ کی لیکن اس میٹنگ کے لئے کوئی تحریری مسودہ فراہم نہیں کیا گیا اور صرف اشک شوئی کے لئے میٹنگ کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے عجلت میں کثرت رائے سے ترمیمی ایکٹ مںظور کر لیا گیا ہے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ازادی اظہار کی اڑ میں ہم کسی بے لگام ازادی کے حق میں نہیں لیکن اس طرح بغیر مشاورت مسلط کئے گئے قانون قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ یکسر مسترد کرتے ہیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی جو بھی احتجاجی عمل ترتیب دے گی لاہور پریس کلب اس پر عمل کرے گا صدر ارشد انصاری نے کہا کہ عدالتوں میں جانے کااپشن بھی استعمال کریں گے احتجاج کے لئے ہر طریقہ استعمال کرتے ہوئے اس پیکا ترمیمی ایکٹ پر مزاحمت کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں