معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک خاص بات کی نشاندہی : اگرچہ خواتین کی کمی شدت سے محسوس ہوئی سوائے میرے اور میری ٹیم کی کنٹینر پر 6/7خواتین کے اور کوئی نہیں تھیں لیکن پورے پنڈال میں جہاں بھی ہم خواتین پروگرام کیلئے گئیں انصارالاسلام نے بھرپور سیکورٹی دی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو نہ صرف بھرپور سیکورٹی دی گئی بلکہ انتہائی عزت و احترام اور خیال کا رویہ رکھا گیا انصارالسلام اور عام کارکن کی طرف سے۔ میڈیا کے رویے کا شکوہ کیا گیا کہ میڈیا سینسر کر رہا ہے اور آزادی مارچ کو 2014دھرنے کی طرح کوریج نہیں دے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ انصارالاسلام اور عام کارکن کا ڈسپلن بھی قابلِ ذکر تھا۔۔
Facebook Comments