supreme court bar ne peca act wapais lene ka mutalba kardia

آزادی اظہارکے لئے قومی کنونشن بلانے کا اعلان۔۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک میں صحافیوں پر حملوں کے خلاف، آزادی اظہار، آزادی صحافت کے تحفظ اورشہری وانسانی حقوق اورآزاد عدلیہ کے قیام کے لئے قومی کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ کنونشن پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے اشتراک سے جون کےدوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا. کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں صوبائی کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں لاہور میں پاکستان بار کونسل کے دفتر میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے ممبران عابد ساقی اور طاہر نصراللہ وڑائچ، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری راجا ذوالقرنین،سیدذوالفقار بخاری ،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی، سیفما کےسربراہ امتیاز عالم، پی یوجے کےخزانچی ندیم شیخ سینئر وکلاء منظور علی گیلانی حافظ انصار الحق اور دیگر شریک ہوئے۔مشاورتی اجلاس میں وکلاء قائدین کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار، آزادی صحافت ،انسانی و شہری حقوق اور آزاد عدلیہ کے قیام کی جدوجہد کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر کنونشن کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے اس کے لئے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔عابد ساقی نے کہااسلام آباد میں منعقدہ کنونشن کی میزبان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہوگی۔پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی اور سیفما کےسربراہ امتیازعالم نے کہا آزادی آظہار اور بنیادی انسانی حقوق کےتحفظ کی جنگ لڑے بغیرجمہوری معاشرے کا قیام عملی طور پر ممکن نہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں