ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔

گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمان کافیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے آنے والے سینئرصحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ،آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کرنےوالوں میں ایوارڈزتقسیم کئے۔ اس موقع پرگورنرپنجاب کاکہناتھاکہ حکومت آزاد صحافت اور آزادی اظہاررائے پریقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارمیں آنے کے فوری بعد پیکا آرڈیننس اورپی ایم ڈی اے جیسے کالے قوانین کوختم کیاکیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام سٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کرقوانین بننے چاہئیں ۔عشائیہ سے سبکدوش ہونے والے صدرپی ایف یوجے شہزادہ ذوالفقاراورپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کوپیشہ وارانہ امورکی انجام دہی سمیت دیگرمسائل کے حل کی ضرو رت پرزوردیا۔عشائیہ میں نومنتخب صدرافضل بٹ ،سیکریٹری جنرل ارشد انصاری،نومنتخب ایگزیکٹوکونسل سمیت اڑھائی سوکے قریب صحافیوں نے شرکت کی، آخرمیں گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پی ایف یوجے اورملک بھرسے آنےوالی یوجیز کوآزادی صحافت کیلئے جدوجہدکرنے پرایوارڈزبھی تقسیم کئے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں