وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ اگر آزاد میڈیا نہ ہوتو جمہوریت بڑی مشکل میں چلی جاتی ہے ،2002کے بعد ہماری توکامیابی ہی یہ رہی کہ ہمارا میڈیا اور عدلیہ آزاد اداروں کے طور پر سامنے آئے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پیمرا ایک آزاد ادارہ ہے ، اس کو حکومت کنٹرول نہیں کرتی ، اینکرز پر کے ایک سے زیادہ چینل پر جانے پر پابندی کے حوالے سے پیمرا کی وضاحت یہ آئی ہے کہ اسلام آبا د ہائیکورٹ کی جانب سے حکم جاری کیاگیاہے ، ہم نے بھی وہ بات کی ہے ۔فواد چودھری کا کہنا تھاکہ یہ کس طرح ہوسکتاہے کہ ایک سینئر اینکر کو کسی دوسرے چینل پر نہ بلایا جائے ،ان کوبلایا جاتاہے اور لوگ ان کو سنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آزاد میڈیا نہ ہوتو جمہوریت بڑی مشکل میں چلی جاتی ہے ،2002کے بعد ہماری توکامیابی ہی یہ رہی کہ ہمارا میڈیا اور عدلیہ آزاد اداروں کے طور پر سامنے آئے ، اس حوالے سے اب واپسی کا سفر نہیں ہوناچاہئے ۔
آزاد میڈیا سے جمہوریت چلے گی، فوادچودھری
Facebook Comments