azad kashmir centeral union of journalist mir pur division ka ijlas

آزادکشمیر سینٹرل یونین آف جرنلٹس میرپورڈویژن کا اجلاس۔۔

آزادکشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس میرپور ڈویژن کے صحافیوں کےاجلاس  ہوا۔۔ جس میں کچھ  قراردادیں کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔۔ آزاد کشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کا واضح دو ٹوک اعلان ہے کہ کسی ایسے مجوزہ قانون اور کمیٹی کو تسلیم نہیں کیا جائے گاجسکے ذریعے عوام اور مظلوم مسائل زدہ افراد اور فرد کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جائے۔نظام اور معاشرے میں خرابیوں اور حق تلفی خیانت کو بے نقاب کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کا باعث بنے۔۔اجلاس حکومت پاکستان حکومت آزاد کشمیر اور قانون ساز اسمبلی سمیت اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر میں نیوز چینلز اور نیوز پیپرز کو پابندکیاجائےکہ اداروں سے منسلک نمائندگان  کوکنٹریکٹ لیٹر اجراء/ تنخواہوں کی بنک سلپ دینے والوں کو ہی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کا واضح قانون بنایا جائے اور اشتہارات کو تنخواہوں سے مشروط کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔۔ڈیجٹل میڈیا سے منسلک جرنلسٹس کی رجسٹریشن کا اختیار پریس فاونڈیشن کودیا جائے۔وزارت خزانہ کی طرف سے دو نوجوان جرنلسٹس پر پشاور کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کی رہائشی کالونی کے مسائل اجاگر کرنے کے خلاف انتقامی کاروائی کے ہتھکنڈے بند کئے جائیں اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر معافی مانگی جائے۔۔بصورت دیگر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پوری قوت کے ساتھ مزاحمت کرے گی اور صحافیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں