kubra khan agle maaah shadi kar rhi hein

آزادی صرف اکیلے پن میں ہے، اداکارہ کبری خان۔۔

اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے حوالے سے اپنے نظریات مداحوں سے شیئر کئے ہیں۔ حال ہی میں کبریٰ خان ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے شادی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مجھے اب اس بات کا احساس ہوا ہے کہ جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ کسی اور کے ساتھ رہ کر نہیں ہے، خود کی ذات پر جو کام ہم اکیلے رہ کر کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ رہ کر نہیں کیا جاسکتا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری امی ہمیشہ کہتی ہیں کہ جب تک کسی چیز کی بنیاد مضبوط نا ہو اس وقت تک اس پر عمارت نہیں بن سکتی۔ کبریٰ کا کہنا تھا کہ ہر انسان ایک بنیاد ہے جب تک آپ ازخود مضبوط نا ہوں یا آپ کو یہ نا لگے کہ آپ کسی دوسرے کو ساتھ لے کر زندگی گزار سکتے ہیں، آپ کو شادی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔ کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ابھی میں خود پر کام کر رہی ہوں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں