پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے تین روزہ ایف ای سی اجلاس میں شریک ملک بھر سے سینئر صحافیوں نے واضح کیا ہے کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے حرمت قلم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے آج حکومت کو مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائیگا اس بات کااعلان پی ایف یوجے دستور کے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوسرے سیشن میں کیا گیا۔ اجلاس کاآخری سیشن آج ہوگا پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اے ایچ خان زادہ ، سینئر نائب صدر ملک شکیل الرحمن ، رائو شمیم ، میاں سلیم شاہد اشفاق احمد ، نوید انجم ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد رحمن بھٹہ ،، قمر زمان بٹ ، ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد ناصر ، ر آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ سمیت ملک بھر سے یوجیز کے صد ور نے شرکت کی ۔ پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کہا کہ آزادی صحافت کا گلہ گھونٹے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،گزشتہ چند برسوں سے ملک بھرکے صحافی شدید مسائل سے دوچار ہیں میڈیا بحران کا شکار ہے جس کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے انھوں نے کہاکہ صحافیوں کیلئے لائف انشورنس ، ہاوسنگ سکیم سمیت علاج معالجہ کی جدید سہولیات ، بچوں کیلئے میرٹ پر سرکاری ملازمتوںکاکوٹہ مختص کرنے کیلئے اقدامات کرے انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے خلاف سچ بولنے اور سچ لکھنے کی پاداش میں مقدامات درج کرنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کئے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی کردار کشی اور انھیں ڈرانے دھمکانے کے سلسلے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا پی ایف یوجے دستور کے مرکزی سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہاکہ ملک کے تمام اضلاع میں یو جیز کو فعال کریں گے اور رمضان کے بعد ممبر سازی مہم کا آغاز کریں گے حکومت صحافیوں کی لائف انشورنس کو یقینی بنائے انہوں نے کارکنوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار کیا نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے کہا کہ صحافیوں اور پریس کلب کے وقار کے تحفظ کیلے جووجہد جاری رکھیں گے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے قبل ازیں پی ایف یوجے دستور کی ایف ای سی کے ممبران نے نیشنل پریس کلب سمیت اپوزیشن کے لگائے جانے والے کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں شکیل قرار ، ڈاکٹر سعدیہ کمال، شکیل احمد، مظہر اقبال، یاسر شیخ نے انھیں پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناعی اور انتخابی شیڈول معطل کئے جانے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ملک بھر سے ائے ہوئے صحافیوں نے کہا کہ پریس کلب میں غیر صحافیوں کا ممبر بننا کسی بھی طور پر درست عمل نہیں ہے۔
آزادی صحافت پر قدغن برداشت نہیں ، پی ایف یوجے دستور۔۔
Facebook Comments