peca act imran khan ka qanoon hai

آزادی اظہاررائے بڑی نعمت ہے، عمران خان۔۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کیلئے آزادی اظہار رائے بڑی نعمت ہے، میڈیا مثبت تنقید کے ذریعہ حکومت اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاونت کرے۔اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں دنیا نیوز سے وابستہ صحافی حبیب اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آزاد میڈیا سے ڈرنے والے حکمرانوں نے قانون توڑنا ہوتا ہے اس لئے وہ گھبراتے ہیں اور یا پھر کرپٹ حکام آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے چوری کی ہو تو پھر آزاد میڈیا سے ڈروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا کا کام مثبت ہونا چاہئے غلط اطلاعات سے اجتناب کرنا چاہئے اور مثبت تنقید کے ذریعہ حکومت اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے آزادی اظہار رائے بہت بڑی نعمت ہے۔دنیا نیوز کے اینکر پرسن حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ کال ملنے پر یہ یقین ہو گیا کہ وزیراعظم صاحب براہ راست فون کالز کے جواب دیتے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں