azaadi izhar e rae par qadghan qabool nahi

آزادی اظہاررائے پر قدغن قبول نہیں، ناصر زیدی۔۔

تیرہ مئی 1978 کو جنرل ضیاء الحق کے دور میں کوڑے کھانے والے صحافی ناصر زیدی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے،جمہوری آزادیاں کسی بھی ملک کیلئے ناگزیر ہیں، پی ایف یو جے نے ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی کیلئےگرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، آزادی اظہار کےلیے ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اورکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کوڑے کھائے جانے کے دن کے موقع کی مناسبت سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب و یوم عزم سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔استقبالیہ تقریب سے افضل بٹ ،ممتاز ادیب و مصنفہ وشاعرہ کشور ناہید ، طارق علی ورک، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، شکیل انجم ، شہریار خان ، آصف بشیر چوہدری ، ساجد یوسف، جاوید صدیقی، قربان ستی، خلیل راجہ، اصغر چوہدری ، عون شیرازی اسحاق چوہدری نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کےلیے آگاہی کی ضرورت ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں