کنوینر متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج آزاد صحافت شدید خطرات سے دوچار ہے، جب کہ غیر جانبدارانہ اور مستند صحافت کے بغیر فلاحی ریاست کا تصور ناممکن ہے،اس دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ معاشرے میں موجود تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے آزادی اظہار کے تحفظ، صحافیوں کے خلاف تشدد اور جرائم کے خطرات کا مقابلہ کرنا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، حق اور سچ کو عوام الناس تک پہچانے کے پرخطر کام میں صحافیوں کے قتل، ان پر جسمانی تشدد، جان لیوا دھمکیوں کے خطرات کی تحقیقات اور مقدمات چلانے میں استغاثہ کی خدمات کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments