وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی، ہم آزاد میڈیا کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں ، حکومت نے میڈیا مالکان کو نہیں کہا کہ وہ مریم نواز کی پریس کانفرنس نہ دکھائیں، وہ بھی جانتے ہیں کہ یہ روز ابو بچاؤ مہم چلانے آجاتی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، کس نے ان کو جلسے کرنے سے روکا ہے ؟یہ لوگ انتظامیہ کے پاس جائیں، اگرانہیں اجازت مل جاتی ہے تو جلسے کریں اور ریلیاں نکالیں۔
Facebook Comments