معروف سپر سٹار ماڈل و اداکار ونیزا احمدنے اداکارہ عائزہ خان کو انکے انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ ونیزا حمداور اداکار عدیل حسین نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔ جہاں ان سے آج کل سوشل میڈیا کا بڑھتا رجحان اور فالوورز سے متعلق سوال کئے گئے۔سوال پوچھتے ہی ونیزا احمد نے فوراً جواب دیا کہ ” آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دینا، بھئی ہم سے ایسا نہیں ہو سکتا”۔ ونیزا احمدنے کہا کہ “کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے”. جس پر میزبان نعمان اعجاز فوراً بولے وہ عائزہ خان صاحبہ ہیں۔ونیزا نے کہاکہ “میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے، اس اداکارہ کے اکاونٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں”۔انہوں نے کہا کہ “مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کے میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاونٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں شیئر کرتی ہے، میں کبھی کبھار صرف ا?یتیں یا اقوالِ زریں شیئر کر دیتی ہوں”۔واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ و فنکارہ ہیں جن کے 12.3 ملین فالوورز ہیں۔دریں اثنا ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی اور مؤقف اپنایا کہ میں منہ بگاڑ کر تصاویر نہیں بنوا سکتی۔ایک ٹی وی پروگرام میں سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کے سوال پر ونیزہ احمد نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں؟ تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دینا، بھئی ایسا نہیں ہو سکتا۔ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ (عائزہ خان)کے12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے لیکن اس اداکارہ کے اکاﺅنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں۔ونیزہ نے کہا کہ مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کہ میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاﺅنٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں اپ لوڈ کرتی ہے، میں کبھی کبھار صرف آیتیں یا اقوالِ زریں شیئر کر دیتی ہوں۔
عائزہ خان پر سپراسٹار ماڈل کی تنقید۔۔
Facebook Comments