اداکارہ عائزہ خان نے بھی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔۔۔عائزہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کا آغاز ان کے گلے میں پہنے ہوئے لاکٹ سے ہوتا ہے جس پر گیتی نام لکھا ہوا ہوتا ہے۔ پس منظر میں ایک بھارتی گانا چل رہا ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو تھی جس پر عائزہ خان کا یوزر نیم ’’گیتی پرنسس‘‘ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا ٹک ٹاک پر گیتی پرنسس کو فالو کریں۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عائزہ خان نے یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے نام سے نہیں بلکہ گیتی پرنسس کے نام سے بنایا ہے۔عائزہ خان کی یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم عائزہ خان نے اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے نہ تو یہ بتایا کہ انہوں نے گیتی پرنسس کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کیوں بنایا اور نہ ہی اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں مزید کوئی تفصیل بتائی۔۔

عائزہ خان بھی ٹک ٹاکر بن گئیں۔۔
Facebook Comments