اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاءربانی نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں دو گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے۔ منگل کو سماعت کے دوران مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ کے علاوہ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس ، مدعی وکیل راؤ عبد الرحیم اور وکیل ملزمہ نثار اصغر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ عدالت پیش نہ ہوئے ، اس موقع پر ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان ، نقشہ نویس خرم شہزاد اور سیکرٹری یونین کونسل تسکین حیدر نے بیان ریکارڈ کروا دیا اور جائے وقوعہ کی تصاویر اور دیگر ملنے والی اشیاءبھی عدالت میں دکھائی گئیں ، دوران سماعت ملزمہ ثمینہ شاہ کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
Facebook Comments