راولپنڈی کی کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیرحاضر جبکہ ملزمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہو گیا۔عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے تفتیشی سے کہا کہ ایان علی کی جائیدادکی تفصیلات دی جائیں، بتایاجائے اشتہارملزمہ کے گھرپر لگایا یانہیں،ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو دوماہ کا وقت دے چکے مگروہ پھر بھی نہیں آئیں۔عدالت نے کہا کہ ایان علی نے جوپتہ دیاوہ کراچی کی نجی سوسائٹی کاہے،کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہوں کوشہادتیں قلمبندکرنے کیلئے 16 مارچ کوبلایا جائے۔
ماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم
Facebook Comments