jaali degrees axact or aalmi media

ایگزیکٹ کے خلاف پنجاب و سندھ اسمبلی میں قراردادیں۔۔

پی ٹی آئی  نے ایگزیکٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اسکینڈل پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں تضحیک اور شرمندگی کا باعث بنا ۔۔روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں بھی تحریک التو اجمع کرادی ہے ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے کاروبار سے متعلق خبر سے سنجیدہ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جعلی ڈگریوں کی کاروبار کی اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھویے ان سوالوں کی باز گشت اب ایوانوں میں بھی سنائی دی جارہی ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھی تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے رہنما پی ٹی آئی خڑم شیر زمان کہتے ہیں کہ ایگزیکٹ کا معاملہ صرف جعلی ڈگریوں کا نہیں اور بھی معاملات ہیں ۔ یہ معاملہ سندھ کی دھرتی کے اوپر کھڑا ہو اہے اور کراچی شہر میں ان کا ہیڈ آفس ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ معاملہ صر ف جعلی ڈگریوں کا ہے اس کے علاوہ اس کے اوپر ایک اور بھی بڑا معاملہ آتا ہے وہ دنیا میں سب سے زیادہ x ۔۔مویز جو ہیں وہ پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں یہ کنفرم نہیں ہے لیکن سناجاتا ہے کہ کسی ایک سرور کے ذریعے بھیجی جاتی تھی اب اس کے اوپر بحث آئے گی معلوم کیا جائے گا کہ ایسی اور کون کون سی چیزیں ہیں جن کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی پاکستان کو بد نام کرنے کا معاملہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے اب ایسا نہیں کل کو معلوم چلے کہ کہیں کوئی ایسا الزام نہ لگ جائے کہ اراکین اسمبلی وہ بھی جعلی ڈگری یہی سے لی ہوئی ہو وائس اوور۔ پنجاب اسمبلی میں بھی ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں کے خلاف قرار جمع کرادی گئی یہ جو معاملہ ہے جعلی ڈگریوں والاایگزیکٹ کمپنیوں والا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی دس سال سے غیر قانونی معاملات چلارہی ہے لیکن اداروں کی طرف سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی لہٰذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر ایگزیکٹ کمپنی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں