axact jaali degree case samaat phir multavi

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، شعیب عدالت میں پیش۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کے شریک مجرم نائجل برائن روبیلو کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت نے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے شعیب شیخ کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اور دیگر کی ٹرائل کورٹ سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ مرکزی مجرم شعیب شیخ اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مسلسل عدم حاضری پر شریک مجرم نائجل برین روبیلو کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اشتہاری ملزم کے ساتھ ہی ہمیں سناجائے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ اپنا بتائیں ، جب کہیں گے سماعت شروع کریں گے۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر اشتہاری ملزم ملک سے باہر ہے تو ایمبیسی کے ذریعے یا ریڈ وارنٹ نکالیں۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کے بتانے کا شکریہ ، آپ طے کر کے بتائیں کہ آپ کو کب سنیں؟ بعد ازاں عدالت نے اپیلوں کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں