کراچی کی مقامی عدالت میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔۔بول اور ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ اپنی اہلیہ اور دیگر ملزمان سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سعید میمن بھی پیش ہوئے۔۔عدالتی حکم کے باوجود بینک اکاؤنٹس نہ کھولنے پر مختلف بینکوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ عدالت نے ایگزیکٹ کے سیز بینک اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دیا تھا لیکن بینکوں نے ایف آئی اے کی وجہ سے اکاؤنٹس کھولنے سے انکارکردیا۔۔شعیب شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دیا جائے۔۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد ایف آئی اے نے کیوں مداخلت کی۔۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔۔معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیوں کیاجاتا ہے۔۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ پراسیکیوٹر مصروف ہیں اس لئے پیش ہونے سے قاصر ہیں، جس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا انہیں آج کی تاریخ کا علم نہیں تھا۔۔عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیوٹر اگلی سماعت میں ہر صورت پیش ہوں۔۔بصورت دیگر اگلی سماعت پر پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔ کیس کی سماعت بیس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ پیش۔۔
Facebook Comments