سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پرٹرائل کورٹ کو 2ماہ میں فیصلے کاحکم ہواتھا،سینٹرل جج اسلام آبادنے ایگزیکٹ کے 23ملازمین کوسزاسنائی تھی،بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ اور 2ملازمین کوگرفتارکرلیا،کراچی اورپشاوروالاکیس ابھی چل رہا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایگزیکٹ کو 10کروڑجمع کرانے کاحکم دیاتھا،وکیل ایگزیکٹ نے بتایا کہ 5کروڑروپے جمع کرادیئے ہیں،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ 18 گواہوں کے بیانات قلمبندہوچکے ہیں،عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔
Facebook Comments