سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ملزم شعیب شیخ کی ایف آئی اے اسپیشل پراسکیوٹر کی خدمات سے متعلق درخواست پر فیصلہ 28 نومبر تک محفوظ کرلیا۔جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم شعیب شیخ و دیگر ملزمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت شعیب شیخ کے وکیل کا کہناتھا کہ ایف آئی اے پرائیوٹ وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کرسکتی۔انٹرنیشنلی بھی پرائیوٹ وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کی جاسکتیں۔مخدوم علی خان حکومت سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کرچکے ہیں، جبکہ سپر یم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم بھی ایف آئی اے کو پرائیوٹ وکلاء کی خدمات حاصل کرنے سے روک چکے ہیں۔دوران سماعت ایف آئی اے اسپیشل پراسکیو ٹرریاض پھلپھوٹو نے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیاجس پر شعیب شیخ نے اعتراض کیا کہ نوٹیفکیشن وزارت قانون کا نہیں ہے۔شعیب شیخ کے اعتراض پرایف آئی اے اسپیشل پبلک پراسکیوٹرنے شعیب شیخ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا وکیل بات کررہا ہے آپ چپ ہوکر کھڑے ہوں،ملزم شعیب شیخ کی ایف آئی اے اسپیشل پراسکیوٹر کی خدمات سے متعلق درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 28 نومبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، سماعت 28 نومبرکو
Facebook Comments