ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں مرکزی ملزم شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سماعت کی۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک مقدمے میں ملزم کو بری کردیا گیا ہو یا سزا دی جاچکی ہو تو اسی جرم میں ملزم پر دوبارہ مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔اسی طرح ملزم دو مرتبہ اس الزام سے بری ہوچکا ہے۔ اگر دوسرے کیس میں اسی جرم میں شواہد بھی لیکر آجائیں تو دوبارہ مقدمہ نہیں چل سکتا۔وکیل صفائی نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ شعیب ہائوس وائف ہیں اور بلڈ ریلیشن کی وجہ سے سائلنٹ ڈائریکٹر ہیں لیکن وہ کسی بھی حوالے سے ذمہ دار نہیں ہیں۔ان کے پاس صرف ایک شیئر ہے اور انہوں نے کمپنی سے کبھی کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں بھی آگے جواب دینا ہوتا ہے ، پراسیکوشن کو کوئی انٹرسٹ نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،سماعت 11مئی تک ملتوی۔۔
Facebook Comments