Axact dues Campaign

ایگزیکٹ کے افسران نے بھی کمرکس لی

سپورٹ اسٹاف کے کامیاب احتجاج کے بعد ایگزیکٹ کے افسر لیول کارکنان نے بھی ایک بڑے احتجاج کی تیّاری کرلی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔اس سلسلے میں مختلف میٹنگز بھی کی جا چکی ہیں جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے  کراچی میں ایکزیگٹ ہیڈآفس کے باہر سپورٹ اسٹاف کے احتجاج کے بعد جہاں  ایگزیکٹ انتظامیہ کو یہ احساس ہوگیا کہ اب  پرانے کارکنان کو انکے حقوق کے لئے  مزید ٹرخایا نہیں جا سکتا وہیں ایگزیکٹ کے پرانے ایمپلائز کو بھی احساس ہوگیا کہ اپنے حقوق کے لئے انھیں مل کر ہی جدّوجہد کرنی ہوگی جیسا کہ انہوں نے بول اور ایگزیکٹ کی بحالی کے لئے کی تھی ۔۔پپو کے مطابق  ایگزیکٹ انتظامیہ کے لئے مزید پریشانی کی بات یہ ہے کہ آفیسر لیول کے کارکنان کا احتجاج بہت منفرد اور جاندار ہوسکتا ہے جسکی وجہ انکا ٹیکنالوجی سے واقف ہونا اور اپنے حق کے لئے منظّم انداز میں متحد ہونا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سپورٹ اسٹاف اور آفیسر لیول کے کارکنان آپس میں بھی رابطے میں ہیں اور وقت پڑنے پر مل کر کسی احتجاج کی کال بھی دے سکتے ہیں۔۔پپو نے ایگزیکٹ کے مستعفی یا نکالے گئے تمام ورکرز سے اپیل کی ہے کہ ایسے تمام کارکنان جو ایگزیکٹ سے نکالے گئے  یا استعفے دے چکے ہیں اور اب تک اپنے واجبات سے محروم ہیں ،اگر اپنے بقایاجات کے لئے اس احتجاج کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے فارم بھریں اور اس جدوجہد میں شریک ہوجائیں۔۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSe_xWuf4TWw4temPnkv04s6I2x4zLnGx-mxoT5pZvoMNMb_VA/viewform

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں