awazmi anchor social media par phir viral

عوامی اینکر سوشل میڈیا پر پھر وائرل۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑے۔ عامر لیاقت ایک نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں جس کی لائیو نشریات کے دوران انہوں نے دوڑ کی سابق چیمپیئن نسیم حمیدکے ساتھ دوڑ لگائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کیلئے مڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے اور وہ پکے فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ گرنے کے بعد عامر لیاقت “باؤنڈری لائن” تک گھسٹتے ہوئے گئے۔ اس دوران موقع پر موجود سب افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں